۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
او آئی سی اجلاس

حوزه/ جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور غزہ سمیت خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران، کویت کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے جدہ کے اجلاس کو فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت کے سلسلے میں نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غاصب صہیونی حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں اور غزہ کے محاصرے میں پھنسے شہریوں تک امداد رسانی ہونی چاہیئے۔

حسین امیر عبداللہیان نے غزہ کے محاصرے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدہ میں موجود اسلامی ممالک کے نمائندے اس حوالے سے واضح مؤقف اختیار کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ رات غزہ کے ہسپتال پر غاصب صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جنگی جرائم کی واضح مثال ہے، اگر غاصب صہیونی حکومت نے جارحیت اور مظالم جاری رکھے تو خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور کوئی بھی گارنٹی نہیں دے سکتا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔

ملاقات میں، کویتی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے پورا خطہ متاثر ہوگا، لہٰذا فلسطین میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے متاثرین کو امداد رسانی کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .