۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
غزہ

حوزہ/ انجمنِ فرہنگی المصطفٰی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ایک بیان میں غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ فرہنگی المصطفٰی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ایک بیان میں غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مذمتی بیان کا متن کچھ یوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے ایمان والو اگر تم الله کی مدد کرو گے تو خدا تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جما دے گا۔

غزہ کے المحمدی ہسپتال پر وحشیانہ و دہشت گردانہ حملے نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور فلسطین کے مقدس اور جائز دفاع کے سامنے صہیونی بھیڑیوں کی بے بسی کو ظاہر کردیا۔ خدا کے فضل و کرم سے باطل کے مقابل حق کی یہ عظیم مہم امت اسلامیہ کے قیام اور ان کی بیداری کا سبب بنے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالیٰ نے فلسطینی قوم اور ان کی مقاومت اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا غزہ اور فلسطین و لبنان کی مزاحمتی قوتیں کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس بے مثال ظلم و بربریت کے مقابلے میں امت اسلامیہ، مسلم اقوام، دنیا کے آزاد عوام، علمائے کرام، ماہرین تعلیم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلامی ممالک، تمام مذاہب، اور دنیا کو چاہیے کہ وہ فلسطین اور اس کے بہادر عوام کی حمایت کے لیے ایک انسانی، انقلابی موقف اختیار کریں اور ایک متفقہ لائحہ عمل اپنائیں اور مظلوم غزہ اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی تک چار ہزار سے زیادہ مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انجمنِ فرہنگی المصطفٰی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے غاصب صہیونی حکومت کی حالیہ بربریت کی مذمت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .