۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
آیت الله علماء، در دیدار پرسنل پدافند هوایی ارشد نظامی آجا در غرب کشور

حوزہ/ ایران کی صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے خطے کے ان ممالک کہ جو اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، کو خطاب کرتے ہوئے کہا: جو غاصب صہیونی حکومت اپنے ملک میں امن و امان قائم نہیں کر سکتی وہ دوسروں کا دفاع کیسے کرے گی؟۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ علماء نے کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) میں فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں طلاب اور علماء کرام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ہم اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ دنیا والوں تک اپنا پیغام پہنچائیں۔

شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ نے مشہور جملے «المُلکَ یَبقَی مَعَ الکُفرِ وَ لا یَبقَی مَعَ الظُّلمِ» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو ظلم غاصب صہیونیوں نے مظلوم فلسطینیوں پر روا رکھا ہوا ہے آیا اس سے بڑا بھی کوئی ظلم ہو سکتا ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بہت پہلے اسرائیل کے خطرات سے آگاہ کر دیا تھا۔ اس وقت ہمیں اسرائیل کی پہچان نہیں تھی لیکن امام (رہ) ہمیں اسرائیل کے متعلق آگاہی دیتے رہے۔ یہاں تک کہ امام (رہ) نے فرمایا "اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے"۔

آیت اللہ علماء نے خطے کے ان ممالک کہ جو اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، کو خطاب کرتے ہوئے کہا: جو غاصب صہیونی حکومت اپنے ملک میں امن و امان قائم نہیں کر سکتی وہ دوسروں کا دفاع کیسے کرے گی؟۔

جو غاصب حکومت اپنا دفاع نہیں کر سکتی وہ اپنے حامیوں کا دفاع کیسے کرے گی؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .