۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خالد مشعل

حوزہ/ حماس کے رہنما نے کہا: طوفان الاقصی آپریشن نے ہم فلسطینیوں کو اسرائیلی حکومت کو تباہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، ہم اسرائیل کو زمینی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں بچوں اور شہریوں کو قتل کرکے فوجی شکست کی تلافی کرنا چاہتی ہے، اسرائیل دراصل کاغذی حکومت ہے۔

رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے قبضے کا فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں ہے، طوفان الاقصی آپریشن نے ہم فلسطینیوں کو اسرائیلی حکومت کو تباہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، ہم اسرائیل کو زمینی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا ایک مقصد اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کو پکڑنا تھا اور ہمارے پاس قیدیوں کے تبادلے کے لیے کافی قیدی موجود ہیں۔

خالد مشعل نے یہ بھی کہا کہ قیدیوں میں اعلیٰ صہیونی اہلکار بھی شامل ہیں اور ہم ان کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے مطابق سلوک کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .