اتوار 15 اکتوبر 2023 - 08:53
فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے، رخشندہ منیب

حوزہ/ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں ہونے دیں گے اور فلسطینیوں کے ساتھ ہم آواز ہو کر اسرائیل کی چال کو ناکام بنا دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ رخشندہ منیب کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی درندگی کو لگام دے، امریکا کا رویہ شرمناک ہے، فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں ہونے دیں گے اور فلسطینیوں کے ساتھ ہم آواز ہو کر اسرائیل کی چال کو ناکام بنا دیں گے، خواتین اسلام سے اتوار کو لبیک یااقصیٰ فلسطین مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

اپنے ایک بیان میں رخشندہ منیب نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ایسے ہر فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مذمت کرتے ہیں، جو فلسطینی عوام کی مرضی کے برخلاف ہو اور انہیں اپنی سرزمین سے محروم و بے دخل کر دے۔

صوبائی ناظمہ نے افسوس و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھی قابض اسرائیل کی عوام پر بمباری اور ظلم کو نظر انداز کرکے صیہونیوں کی آواز بن کر فلسطینیوں کو سمندری راستے سے نکلنے کا آپشن دے رہی ہے، ایسے میں فلسطینیوں کا حوصلہ قابل فخر ہے کہ بھرپور مزاحمت کیلئے تن من دھن سے تیار ہیں۔ رخشندہ منیب نے کل بروز اتوار 15 اکتوبر کو کراچی میں فلسطین مارچ میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .