۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اجاق نژاد

حوزہ / مسجد مقدس جمکران کے متولی نے کہا: ہم رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں اعلان کرتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ان کی اجازت سے ہم اپنے مال و جان سے فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی خدمت میں حاضر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، جامع مسجد جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے سردار میر حیدری اور صوبہ قم کی پولیس فورس کے کمانڈروں کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران فلسطینی مجاہدین کی طرف سے "طوفان اقصیٰ" آپریشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج تمام اسلامی ممالک کو فلسطینی نوجوانوں کی ان بہادری اور قربانیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا: ہم غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینی مرد و خواتین، بوڑھے اور جوانوں کی مزاحمت اور مقاومت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف صہیونیوں نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام پر ایسے وحشیانہ حملے کر رکھے ہیں جن کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے مزید کہا: ہم رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں اعلان کرتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ان کی اجازت سے ہم اپنے مال و جان سے فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی خدمت میں حاضر ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ "حق باقی رہنے والا اور باطل مٹنے والا ہے"۔

انہوں نے کہا: فلسطینی ان شاءاللہ اپنے ملک اور اپنی سرزمین میں رہیں گے اور اس سرزمین کے غاصب بہت جلد نابود ہوں گے۔

فلسطینی مظلوم عوام کے لئے ہم اپنی جان و مال قربان کرنے کو آمادہ ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .