۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
راهپیمایی مردم نیجریه

حوزہ/ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف نائجیریا کے مسلمانوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں سڑکوں پر نکلے اور اس ملک کے دارالحکومت میں جمع ہو کر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف نائجیریا کے مسلمانوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں سڑکوں پر نکلے اور اس ملک کے دارالحکومت میں جمع ہو کر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس مارچ کے شرکاء نے مقبوضہ زمینوں کے تنازعات کے حوالے سے فوری طور پر قرارداد کے اجراء اور غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی پامالی اور بچوں اور خواتین کے قتل عام پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے، ساتھ ہی اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی حکومت کے رہنماؤں کی مذمت اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .