۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا سید تہزیب الحسن

حوزہ/ ہندوستانی مسلمانو کا فریضہ ہے کہ اسرائیل کے بربریت کے خلاف اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں صداے احتجاج بلند کریں اور حکومت ہند کو میمورنڈم پیش کر اسرائیل پر دباؤ بناویں کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہو ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہند مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی ہندوستانی علماء کی خاموشی افسوس کا مقام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید تہزیب الحسن رضوی امام جمعہ و جماعت مسجد جعفریہ رانچی نے مکہ مکرمہ سے اپنے بیان میں دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں کے اسرائیل کی بر بریت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ وہ بے گناہ مظلوم نھتھے مسلمانوں پر بم برسا رہاہے یزیدی سیرت کا مظاہرہ کرتے ہوے ظالم حکمران نے حماس وفلسطین کے پانی غزا روشنی تک پر پابندی عاید کردی ہے اسکے باوجود بھی اقوام متحدہ کی خاموشی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ یہ جنگ مسلم دشمنی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک ایک متحدہ محاز بناکر اسلام کی سالمیت کی خاطر اسراںیل کے مد مقابل کھڑے ہوں جائیں انشاءاللہ اسرائیل کا نام ونشاں دنیاں کے نقشہ سے مٹ جاے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسلمانو کا فریضہ ہے کہ اسرائیل کے بربریت کے خلاف اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں صداے احتجاج بلند کریں اور حکومت ہند کو میمورنڈم پیش کر اسرائیل پر دباؤ بناویں کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہو ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہند مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی ہندوستانی علماء کی خاموشی افسوس کا مقام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .