۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب حملوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز یاجنسی کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب حملوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خراسان روڈ پر منعقدہ احتجاج میں کثیر تعداد میں خواتین ماؤں، بہنوں اور بچوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس کے ساتھ بچوں نے فلسطین اور حماس کی کے لیے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے جملات پیش کیے اور شعار بلند کیے۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر شرکائے احتجاج سے خواہر سارا نوازش اور خواہر ضامنہ یاور نے خطاب کیا اور علی دیپ نے ترانہ شہادت کے ذریعے خواتین اور بچوں میں جوش اور بیداری کو پیدا کیا اور قدس کی آزادی اور مظلومین کی حمایت کے احساسات کو اجاگر کیا۔

احتجاج میں معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جن میں ذاکرہ خواہر طاہرہ فاضلی، خواہر ڈاکٹر سارا نوازش، خواہر عصمت فضل، خواہر ماریہ اور دیگر معتبر شخصیات شامل تھیں۔

مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا: فلسطینی مجاہدین نے سید حسن نصراللہ کے قول کو سچ کر دکھایا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ مجاہدین کی کامیاب کاروائی نے اسرائیل سے نارملائزیشن کی باتیں کرنے والوں کی ناک رگڑ دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے اور اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے غزہ جانے پر بھی آمادہ ہے۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .