۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اویسی

حوزہ / ہندوستان میں حزب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو شیطان اور جنگي مجرم قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستان میں حزب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو شیطان اور جنگی مجرم قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حزب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے صیہونی وزیراعظم کی مذمت میں اپنا یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ بعض ممالک منجملہ ہندوستان، امریکی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قتل عام پر صیہونی حکومت کی مذمت کرنے کے بجائے فلسطین کی تحریک حماس کو نشانہ بنا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .