حوزہ نیوز ایجنسی | رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو چار آسان اعمال کی تعلیم دی، جن کے ذریعے شیطان کو خود سے دور رکھا جا سکتا ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں، جس کے ذریعے تم شیطان کو مشرق و مغرب کی دوری تک اپنے سے دور کر سکتے ہو؟"
صحابہ نے عرض کیا: "ضرور، یا رسول اللہ!"
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
روزہ شیطان کے چہرے کو سیاہ کر دیتا ہے۔
صدقہ اس کی کمر توڑ دیتا ہے۔
اللہ کی راہ میں محبت اور نیک کاموں میں تعاون شیطان کی جڑیں کاٹ دیتا ہے۔
توبہ اور استغفار اس کے دل کی رگ کو کاٹ دیتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا:
"ہر چیز کی ایک زکوٰۃ ہوتی ہے اور بدن کی زکوٰۃ روزہ ہے۔"
(ماخذ: نصائح مشکینی
آپ کا تبصرہ