۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں انسانوں کے لئے شیطان کے تین فتنوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامیر المومنین علیه السلام:

الفِتَنُ ثلاثٌ : حُبُّ النِّساءِ و هُو سَيفُ الشَّيطانِ ، و شُربُ الخَمرِ و هُو فَخُّ الشَّيطانِ ، و حُبُّ الدِّينارِ و الدِّرهَمِ و هُو سَهمُ الشَّيطانِ ، فَمَن أحَبَّ النِّساءَ لم يَنتَفِعْ بعَيشِهِ ، و مَن أحَبَّ الأشرِبَةَ حَرُمَت علَيهِ الجَنّةُ ، و مَن أحَبَّ الدِّينارَ و الدِّرهَمَ فهُو عَبدُ الدنيا

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

فتنے تین ہیں: عورتوں سے محبت جو کہ شیطان کی تلوار ہے، شراب خوری جو کہ شیطان کا جال ہے اور درہم و دینار سے پیار جو کہ شیطان کا تیر ہے۔

جو (نامحرم) عورتوں سے محبت کرتا ہے اس نے اپنی زندگی کو تباہ کر دیا، جو مشروب (شراب) کو پسند کرتا ہے بہشت اس پر حرام ہے اور جو درہم و دینار سے محبت کرتا ہے وہ دنیا کا غلام ہے۔

بحارالأنوار: 73/140/12

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .