پیر 28 جولائی 2025 - 03:00
حدیث روز | وہ ذمہ داریاں جو کسی صورت ترک نہیں کی جا سکتیں

حوزہ/ امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں تین ایسی ذمہ داریوں کی نشاندہی فرمائی ہے جو ہرگز ترک نہیں کی جا سکتیں حتی کہ وہ ذمہ داریاں فاسق شخص سے ہی متعلق کیوں نہ ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

قال الامام الباقر علیه‌ السلام:

ثَلاثٌ لَم يَجعَلِ اللّهُ (عزّ وجلّ) لأحدٍ فيهِنّ رُخصَةً: أدَاءُ الأمانَةِ إلى البَرِّ وَ الفاجِرِ، وَ الوفَاءُ بالعَهدِ لِلبَرِّ وَ الفاجِرِ، وَ بِرُّ الوالِدَينِ بَرَّينِ كانَا أو فاجرین.

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

تین چیزیں ایسی ہیں کہ خداوند عالم نے جنہیں ترک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی ہے اور وہ تین چیزیں یہ ہیں:

1۔ نیک اور فاسق شخص کو امانت کی ادائیگی

2۔ نیک اور فاسق سے عہد و پیمان کی پاسداری

3۔ اور ماں باپ سے حسن سلوک چاہے وہ نیک ہوں یا فاسق و فاجر۔

بحار الانوار، ج 74، ص 56

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha