۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام محمد تقی علیه السلام نے ایک روایت میں چھ نصیحتیں بیان فرمائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الفصول المهمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الجواد علیه السلام:
ثَـلاثٌ يَبْلُغْنَ بِالْعَبْدِ رِضْوانَ اللّه ِ تَعالى: كِثْـرَةُ الاْءسْتِغفـارِ وَ لِينُ الْجانِبِ وَ كَثْرةُ الصَّدَقَةِ. وَ ثَـلاثٌ مَنْ كُنَّ فيهِ لَمْ يَنْـدَمْ: تَرْكُ الْعَجَلةِ وَ المْشَوَرَةِ وَ التَّوَكُّلِ عَلىَ اللّه ِ عِنْدَ الْعَزْمِ.
امام جواد علیه السلام نے فرمایا:
تین چیزیں اگر کسی میں پائی جائیں تو خدا کی خوشنودی کا سبب ہیں اور وہ تین چیزیں یہ ہیں:
زیادہ توبہ کرنا، اچھے دوست کی صحبت اختیار کرنا اور زیادہ صدقہ دینا۔
اور تین چیزیں ایسی جو اگر کسی میں پائی جائیں تو وہ ہرگز پشیمان نہیں ہو گا۔ وہ تین چیزیں یہ ہیں:
جلدبازی سے پرہیز کرنا، کاموں کو
انجام دینے میں مشورہ کرنا اور جب کسی کام کو انجام دینے کا ارادہ کر لیں تو خدا پر توکل کرنا۔
الفصول المهمه، 275 / 274

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .