۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
News ID: 396315
28 جنوری 2024 - 03:00
حدیث روز

حوزہ / امیرالمؤمنين حضرت علی علیه السلام نے ایک روایت میں دنیا اور آخرت کے متعلق نکات کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنين عليه السلام:

إنَّ الدُّنيا وَالآخِرَةَ عَدُوّانِ مُتَفاوِتانِ، و سَبيلانِ مُختَلِفانِ؛ فَمَن أحَبَّ الدُّنيا و تَوَلّاها أبغَضَ الآخِرَةَ و عاداها، و هُما بِمَنزِلَةِ المَشرِقِ والمَغرِبِ، وَالماشي بَينَهُما كُلَّما قَرُبَ مِن واحِدَةٍ بَعُدَ مِنَ الاُخرى

امیرالمؤمنين حضرت علی علیه السلام نے فرمایا:

دنیا اور آخرت آپس میں دو ناسازگار دشمن اور دو جدا جدا راستے ہیں۔ چنانچہ جو دنیا کو چاہے گا اور اس سے دل لگائے گا وہ آخرت سے بَیر اور دشمنی رکھے گا وہ دونوں بمنزلۂ مشرق و مغرب کے ہیں اور ان دونوں سمتوں کے درمیان چلنے والا جب بھی ایک سے قریب ہو گا تو دوسرے سے دور ہونا پڑے گا۔

نہج البلاغه، حکمت نمبر 103

تبصرہ ارسال

You are replying to: .