حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "وفیات الائمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی الله علیه وآله:
مَن بَکی عَلی مُصابِ هذِهِ البِنتِ (زَینَبَ بَنتِ عَلِیٍ علیهاالسلام) کانَ کَمَن بَکی عَلی أخَوَیهَا الحَسَنِ و الحُسَینِ علیهماالسلام
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا:
جو (میری) اس بیٹی (حضرت زینب علیہاالسلام) کی مصیبتوں پر گریہ کرے گا وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے ان کے دو بھائیوں امام حسن و حسین علیہماالسلام پر گریہ کیا ہو۔
وفیات الأئمه ، ص431