حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ألخصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
ثَلاثَةٌ لا عُذرَ لِأحَدٍ فيها: أداءُ الأمانَةِ إلَى البَرِّ و الفاجِرِ ، و الوَفاءُ بِالعَهدِ لِلبَرِّ و الفاجِرِ، و بِرُّ الوالِدَينِ بَرَّينِ كانا أو فاجِرَينِ
امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:
تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے متعلق کسی کا قابل قبول نہیں ہے اور وہ تین چیزیں یہ ہیں:
1۔ صاحب امانت کو امانت پلٹانا، چاہے وہ نیک ہو یا برا
2 ۔ کسی سے کئے عہد وپیمان کو نبھانا، چاہے وہ شخص سے نیک ہو یا برا
3 ۔ ماں باپ سے نیکی و احسان کرنا، چاہے وہ اچھے ہوں یا برے۔
الخصال: 123/118