۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حدیث روز

حوزه /  امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں قیامت کے دن مؤمن کے مقام و مرتبے کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تفسیر اہل بیت علیہم السلام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إِنَ الْمُؤْمِنَ لَیَشْفَعُ یَوْمَ الْقِیَامَهًْ لِأَهْلِ بَیْتِهِ فَیُشَفَّعُ فِیهِمْ حَتَّی {یَبْقَی} خَادِمُهُ فَیَقُولُ وَ یَرْفَعُ سَبَّابَتَیْهِ یَا رَبِّ خُوَیْدِمِی کَانَ یَقِینِی الْحَرَّ وَ الْبَرْدَ فَیُشَفَّعُ فِیهِ.

حضرت امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:

مؤمن قیامت کے دن اپنے خاندان کی شفاعت کرے گا اور اپنے خاندان کے متعلق اس کی شفاعت مورد قبول قرار پائے گی یہاں تک کہ (صرف) اس کا خادم رہ جائے گا۔ پس وہ اپنی شہادت کی انگلی بلند کرے گا اور ( بارگاہ خداوندی میں ) عرض کرے گا کہ پروردگارا! میرے خدمت گزار نے ( دنیا ) میں مجھے گرمی اور سردی سے محفوظ رکھا پس اس کے (خادم ) کے مورد میں بھی اس کی شفاعت قبول ہو جائے گی۔

تفسیر اہل بیت علیھم السلام، ج 10، ص 586

تبصرہ ارسال

You are replying to: .