۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیه السلام نے ایک روایت میں تنگدستی اور غم و اندوہ سے دور رہنے کے راستے کی نشاندہی فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "معدن الجواھر وریاضة الخواطر" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

مَنْ كَذَبَ ذَهَبَ جَمالُهُ، وَ مَنْ ساءَ خُلقُهُ عَذَّبَ نَفْسَهُ وَ كَثُرَتْ هُمُومُهُ وَتَظاهَرَ عَلَيْهِ الْـنِّعمَةَ فَلْيُكْثِر مِنَ الشُّكْرِ، وَ مَنْ كَثُرَتْ هُمُومُهُ فَليُكثِرْ مِنْ الاِسْتِغفارِ، وَ مَنْ اَلَحَّ عـَلَيْهِ الفَقرُ، فَليَقُلْ « لا حَولَ وَ لا قُوَّةَ إلاّ بِاللّه ِ العَلِىّ العَظيمِ».

امام محمد باقر علیه السلام نے فرمایا:

جس نے جھوٹ بولا اس کا حسن و جمال چلا گیا اور جس کا اخلاق برا ہے اس نے اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کیا اور بہت سارے غموں نے اسے آ لیا۔

جس پر پے در پے نعمتیں نازل ہو رہی ہوں اسے خدا کا زیادہ شکر ادا کرنا چاہئے اور جو زیادہ غم میں مبتلا ہو اسے زیادہ استغفار کرنی چاہئے اور جسے فقر و تنگدستی نے لاچار کر رکھا ہو اسے "لا حول ولا قوة الا باالله العلي العظيم" کہنا چاہئے۔

معدن الجواھر وریاضة الخواطر، ص 34

تبصرہ ارسال

You are replying to: .