۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حدیث روز

حوزہ / امیر المؤمنين حضرت علی علیه السلام نے ایک روایت میں بعثت حضرت محمد صلی اللہ علیه وآله وسلم کے اوصاف بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیر المؤمنين علیه السلام:

أرسَلَهُ عَلی حِینِ فَترَةٍ مِنَ الرُّسُلِ و طُولِ هَجعَةٍ مِنَ الاُمَمِ و اعتِزامٍ مِنَ الفِتَنِ وَ انتِشارٍ مِنَ الاُمُورِ و تَلَظٍّ مِنَ الحُرُوبِ و الدُّنیا کاسِفَةُ النُّورِ، ظاهِرَةُ الغُرورِ عَلی حِینِ اصفِرارٍ مِن وَرَقِها و إیاسٍ مِن ثَمَرِها

امیرالمؤمنين حضرت علی علیه السلام نے فرمایا:

اللہ نے اپنے پیغمبر (ص) کو اس وقت بھیجا جب رسولوں کی آمد کا سلسلہ رکا ہواتھا اور ساری امتیں مدت سے پڑی سو رہی تھیں، فتنے سر اٹھا رہے تھے، سب چیزوں کا شیرازہ بکھر ہوا تھا، جنگ کے شعلے بھڑک رہے تھے، دنیابے رونق وبے نور تھی اور اس کی فریب کاریاں کھلی ہوئی تھیں، اس وقت اس کے پتوں میں زردی دوڑی ہوئی تھی اور پھلوں سے ناامیدی تھی۔

نہج البلاغه ، خطبه نمبر 89

تبصرہ ارسال

You are replying to: .