۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حدیث روز

حوزه/ أمیر المؤمنین علی علیه السلام نے ایک روایت میں کسی بھی مملکت میں رہبر و حکمران کے مقام و حیثیت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «نهج البلاغه» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال أمیر المؤمنین علیه السلام:

وَمَكَانُ الْقَيِّمِ بِالاَمْرِ مَكَانُ النِّظَامِ مِنَ الْخَرَزِ يَجْمَعُهُ وَيَضُمُّهُ: فَإِنِ انْقَطَعَ النِّظَامُ تَفَرَّقَ وَذَهَبَ، ثُمَّ لَمْ يَجْتَمِعُ بِحَذَافِيرِهِ أَبَداً

امیر المؤمنین حضرت علی علیه السلام نے فرمایا:

امور (سلطنت) میں حاکم کی حیثیت وہی ہوتی ہے جو مہروں میں اس ڈورے کی جو انہیں سمیٹ کر رکھتا ہے۔ جب ڈورا ٹوٹ جائے تو سب مہرے بکھر جائیں گے اور پھر کبھی سمٹ نہ سکیں گے۔

نہج البلاغه، خطبه 46

تبصرہ ارسال

You are replying to: .