۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں روئے زمین پر عدالت کے نفاذ کے اثرات کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

الإمامُ الكاظمُ عليه السلام ـ في قَولِه تَعالى: «يُحْيِي الأَرْضَ بَعدَ مَوتِها» ـ: لَيسَ يُحيِيها بِالقَطْرِ، و لكِنْ يَبعَثُ اللّه ُ رِجالاً فيُحيُونَ العَدلَ فتَحيا الأرضُ لإحياءِ العَدلِ، و لاَءقامَةُ الحَدِّ للّه ِِ أنفَعُ في الأرضِ مِنَ القَطرِ أربَعينَ صباحا

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے اللہ تعالی کے فرمان "زمیں کو اس کی موت کے بعد زندہ کیا جائے گا" کے متعلق فرمایا: اس سے مراد زمین کو بارش کے ذریعہ زندہ کرنا نہیں ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی ایسے لوگوں کو بھیجے گا جو (زمین پر) عدالت کو زندہ کریں گے اور عدالت کے زندہ ہونے سے زمین بھی زندہ ہو جائے گی اور بے شک روئے زمین پر خدا کی حدود (احکام) کو قائم کرنا چالیس دن تک بارش برسنے سے زیادہ سودمند ہے۔

الکافی : 2 / 174 / 7

تبصرہ ارسال

You are replying to: .