۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امیرالمؤمنين امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کی قابل توجہ حقیقت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنين عليه السلام:

مسكينٌ ابنُ آدمَ ! مَكْتومُ الأجَلِ، مَكْنونُ العِلَلِ، مَحْفوظُ العَملِ، تُؤْلِمُهُ البَقَّةُ و تَقتُلُهُ الشَّرْقَةُ و تُنْتِنُهُ العَرْقَةُ

اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

بے چارہ آدمی کتنا بے بس ہے! موت اس سے نہاں، بیماریاں اس سے پوشیدہ اور اس کے اعمال محفوظ ہیں۔ مچھر کےکاٹنے سے چیخ اٹھتا ہے، اچھو لگنے سے مر جاتا ہے اور پسینہ اس میں بدبو پیدا کر دیتا ہے۔

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 419

تبصرہ ارسال

You are replying to: .