حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الکافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیه السلام:
الإِبقاءُ عَلَى العَمَلِ أشَدُّ مِنَ العَمَلِ. قالَ: و مَا الإِبقاءُ عَلَى العَمَلِ؟ قالَ عليهالسلام: يَصِلُ الرَّجُلُ بِصِلَةٍ ويُنفِقُ نَفَقَةً لِلّهِ وَحدَهُ لا شَريكَ لَهُ، فَكُتِبَ لَهُ سِرّا، ثُمَّ يَذكُرُها فَتُمحى فَتُكتَبُ لَهُ عَلانِيَةً، ثُمَّ يَذكُرُها فَتُمحى و تُكتَبُ لَهُ رِياءً.
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے عمل کو محفوظ رکھنا خود عمل سے بھی زیادہ مشکل ہے۔
راوی نے پوچھا، عمل کو محفوظ رکھنے سے کیا مراد ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا: انسان خدائے یکتا ولا شریک کی راہ میں انفاق کرتا ہے تو یہ کام اس کے لیے پوشیدہ عمل کے طور پر لکھا جاتا ہے لیکن پھر وہ اپنے کام کو زبان پر لے آتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ (عمل) محو ہو جاتا ہے اور اس کے لیے آشکار عمل لکھ دیا جاتا ہے اور وہ پھر اپنے عمل کو زبان پر لے آتا ہےتو اس بار اس کے عمل کو "ریا" لکھ دیا جاتا ہے۔
الکافی: ج 2، ص 296، ح 16
آپ کا تبصرہ