جمعرات 25 دسمبر 2025 - 15:17
امام جمعہ کوئٹہ پاکستان علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب کی قید سے رہا ہو گئے

حوزہ/ کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ اور بزرگ عالم دین علامہ سید ہاشم موسوی نے علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں آٹھ ماہ کی اسیری کے بعد رہا ہو گئے ہیں۔

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان آتے ہوئے سعودی حکام نے بلاجواز گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے حوزہ نیوز ایجنسی نے ان کی گرفتاری کی خبر اور فوری رہائی کے بیانات کو بروقت کوریج کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha