حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام احیائے ثقافتِ اسلامی اور استحکامِ پاکستان کے عنوان سے ایک اہم اجلاسِ عمومی منعقد ہوا؛ جس میں تنظیم کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان صوبۂ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئی ایس او صالح، انقلابی اور باشعور نوجوانوں کی جماعت ہے جس نے وطنِ عزیز پاکستان میں نوجوان نسل کو درست فکری، اخلاقی اور نظریاتی سمت فراہم کی ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ثقافتِ اسلامی محض رسومات کا نام نہیں، بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو اخلاق، عدل، حیا، علم، برداشت اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتی ہے۔ اگر قومیں اپنی دینی اور اخلاقی اقدار کو فراموش کر دیں تو وہ فکری انتشار اور سماجی زوال کا شکار ہو جاتی ہیں۔









آپ کا تبصرہ