منگل 23 دسمبر 2025 - 00:25
مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کا ضلعی اجلاس؛ تنظیمی امور پر مشاورت

حوزہ/مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ صوبۂ بلوچستان پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے تین اضلاع جعفرآباد، نصیر آباد اور صحبت پور کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ الله یار میں منعقد ہوا؛ جس میں مذکورہ اضلاع کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ صوبۂ بلوچستان پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے تین اضلاع جعفرآباد، نصیر آباد اور صحبت پور کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ الله یار میں منعقد ہوا؛ جس میں مذکورہ اضلاع کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کا ضلعی اجلاس؛ تنظیمی امور پر مشاورت

اجلاس کی صدارت مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے کی۔

تنظیمی امور پر مشاورت کے بعد اکثریتِ رائے سے
مولانا سید سراج شاہ کو ضلع نصیر آباد،
مولانا سید فضل حسین شاہ کو ضلع جعفرآباد
اور مولانا احسان علی لاشاری کو ضلع صحبت پور کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔

مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کا ضلعی اجلاس؛ تنظیمی امور پر مشاورت

اجلاس سے مجلسِ وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ مشتاق حسین عمرانی، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ برکت علی مطہری اور مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کا ضلعی اجلاس؛ تنظیمی امور پر مشاورت

مقررین نے تنظیمی استحکام، علماء کے باہمی اتحاد، دینی و سماجی خدمات کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔

مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیتؑ بلوچستان کا ضلعی اجلاس؛ تنظیمی امور پر مشاورت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha