حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتب اہلِ بیت کی صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس مدرسہ خاتم النبیین بلوچستان میں منعقد ہوا؛ جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے کی۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جمالی، صوبائی سیکریٹری برائے تبلیغات مولانا علی نواز عرفانی، سیکریٹری نشر و اشاعت مولانا غالب حسین ڈومکی اور ضلعی اراکین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع جعفرآباد، ضلع نصیرآباد، ضلع صحبت پور اور ضلع جھل مگسی میں تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ تنظیم کا قیام اور مضبوط نظام قائم کرنا ہر خطے میں اہلِ علم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ علمائے کرام کو اپنی ذاتی کوششوں کے ساتھ اجتماعی منصوبہ بندی اور تنظیمی فریم ورک کو بھی فروغ دینا ہوگا، تاکہ سماجی اور مذہبی خدمات مؤثر طریقے سے انجام پائیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ضلع میں ذمہ داران کی تعیناتی کی جائے گی اور آئندہ اجلاس میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ