حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور Auspak انٹرفیتھ بورڈ کے صدر علامہ اشفاق وحیدی نے صوبائی وزیر براے اقلیتی امور جناب سردار رامش سنگھ اور بشپ ڈاکٹر جوزف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: بین المذاہب و مسلکی ہم آہنگی عصر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: اسلام نے ہمیشہ تمام مذاہب کے مقدسات اور انسان کے وقار اور عزت و ناموس کے تحفظ کا پیغام دیا ہے۔ کرسمس مسیح برادری کا ایک مذہبی تہوار ہے حضرت عیسی علیہ السلام مسلمانوں کے نبی ہیں لیکن ان کا پیغام پوری امت کے لیے امن، اتحاد و وحدت، بھائی چارے اور دلوں کو جوڑنے کا ہے۔ نفرت، تفریق اور دہشتگردی سے قرآن نے سختی سے منع کیا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: ملک پاکستان کی تعمیر و استحکام کے لیے تمام مذاہب کا کردار انتہائی ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبائی وزیر رامش سنگھ نے علامہ اشفاق وحیدی کے بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا: آج عالمی سطح پر ایسے پیغام کی ضرورت ہے جو دہشگردی کے خاتمے اور بقاء انسانیت کے لیے موثر ثابت ہو۔











آپ کا تبصرہ