ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 17:28
ملک پاکستان کے استحکام کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو مشترکہ پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حکمران تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے مل کر ملکی سلامتی کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشاورتی کانفرس منعقد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملکی مذہبی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: وہ عناصر جو مذہبی انتشار اور فرقہ واریت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ریاست ان کے خلاف قانونی اور عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا: آج ملک پاکستان میں سیاسی جماعتیں پاکستان کی ترقی اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: بے روزگاری، مہنگائی اور دہشگردی میں روز بروز اضافہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی امداد کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے۔ اس امداد کو تقسیم کرنے کے لیے علاقائی سطح پر علماء کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ حقدار اور متاثرہ خاندانوں تک مدد پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا: نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے تاکہ یہ نوجوان معاشرے کی ترقی کا سبب بنیں۔

رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا: تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر جو اسلام اور دین الٰہی کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کر رہے ہیں، ان کی بین المذاہب ہم آہنگی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha