حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اتحاد و وحدت، اخوت و بھائی چارہ ہی معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا: اسلام دشمن عناصر نے ہمیشہ عالم اسلام کو تفرقوں میں تقسیم کر کے اسلامی طاقت کو کمزور کیا اور قرآن اور علوم اسلامی سے دور کیا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج نئی نسل کو استعماری ہتھکنڈوں کی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ تمام بین المذاہب مکاتب و مسالک ہم آہنگی کے ذریعہ امت واحدہ کی حقیقی تصویر کو روشناس کرائیں۔
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا: حکمران اگر نظام ولایت فقیہ کو سمجھ کر سیاست علوی کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنا لیں تو تمام عوام کو اپنے اپنے حقوق مل سکتے ہیں اور لوگ خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: اسلام اور قرآن و دین الٰہی ظلم و بربریت بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے منع کرتا ہے۔ ایسے عناصر جو قتل و غارت میں ملوث ہیں۔ ان کا کسی مکتب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔









آپ کا تبصرہ