حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں ملکی سالمیت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو کی گئی۔
علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان اور آسٹریلیا میں بین المذاھب ھم آہنگی کی اپنی فعالیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: تمام مکاتب فکر کے جید علماء کو عالمی سطح پر فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: تکفیریوں کا ہمیشہ وطن عزیز میں دہشت گردی اور مذہبی منافرت پھیلانے میں واضح کردار رہا۔ جس کے نتیجے ملک پاکستان روز بروز کمزور ہوتا رہا۔
شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہ: آج بین الاقوامی سطح پر عالم اسلام امت واحدہ کی حقیقی تصویر کو پیش کرنے کے لیے حکومتی سطح پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مذہبی امور جناب سردار یوسف نے رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان اشفاق وحیدی کی اتحاد و وحدت اور بین المذاہب و مسالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: تمام مکاتبِ فکر کے علماء کو نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف ایک پرچم تلے جمع ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں امن کے پیغام کو عام کرنے میں مدد مل سکے۔









آپ کا تبصرہ