حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور سابق ممبر امن کمیٹی اسلام آباد/راولپنڈی علامہ اشفاق وحیدی نے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت امور داخلہ جناب طلال چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں ان کے ساتھ منظور قزلباش بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سالمیت اور بین الاقوامی حالات و بین المذاہب ہماہنگی سمیت حالیہ دہشتگردی کی لہر جیسے امور پر بات چیت کی گئی۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اپنی گفتگو کے دوران گزشتہ روز پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی بھی بھر پور الفاظ مذمت کی۔ اسی طرح شیعہ ہزارہ برادری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا: آج استحکامِ پاکستان کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے تاکہ وطنِ عزیز میں خوشحالی آئے اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔
وزیر مملکت داخلہ جناب طلال چوہدری نے علامہ اشفاق وحیدی کی بین المذاہب ہم آہنگی کی فعالیت کو سرaہتے ہوئے کہا: مثبت فکر رکھنے والے علماء کی معاشرے میں اشد ضرورت ہے۔ وہ عناصر جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومتی سطح پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔









آپ کا تبصرہ