حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ماضی کے ادوار میں جتنے بھی حکمرانوں نے استحکام پاکستان کے لیے پالیسیاں مرتب کیں وہ آزادانہ اور مخلصانہ نہیں تھیں اور آج بھی اسی کا تسلسل ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ریاست کو دہشتگردی، فرقہ واریت، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پانے کے لئے آزادانہ اور خودمختار فیصلے کرنے ہوں گے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: غلامی ایک ملک کے لیے خود بہت بڑا بحران ہے جس سے نکلنے کے لیے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے حکمرانوں کو مل بیٹھ کر ایجنڈا تیار کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا: حکمرانی کی کرسی پر قبضہ جیسی سیاست کو ترک کرنا ہو گا۔ داخلی و خارجی پالیسیوں پر نظر ثانی کر کے عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلے کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا: غزہ، فلسطین جسے خطوں میں امن کی بحالی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جب تک بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو عالمی عدالتوں سے سزا نہیں دی جاتی امن کی بحالی ناممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا: افواج پاکستان نے ہمیشہ ریاست کے استحکام کے لیے صف اول کا کردار ادا کر کے قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں پاکستانی عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ریاستی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے سیاستدانوں کا محاسبہ کریں جنہوں نے ملک کو نقصان پہچانے میں ناقص پالیسیاں مرتب کر کے ملک میں مشکلات پیدا کیں۔









آپ کا تبصرہ