۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ اشفاق وحیدی  

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: پاکستان آرمی کے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی پریس میں آئینی کردار پر مکمل پابند رہنا اور قانونی کی بالادستی پر جدوجہد کرنے کا عزم خوش آئند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی مشترکہ کانفرس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے صف اوّل میں رہتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کیا جسے ملک کے ہر طبقے کی عوام قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: دشمن قوتیں آئے روز سیاسی بحران پیدا کر کے پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں ایسی سازشوں کو ناکام بنا کر ریاست کو مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: ملک کی سرحدوں کی مکمل حفاظت کے لیے قربانیوں سے دنیا میں ملک مستحکم نظر آتا ہے ۔ سیاسی جماعتیں پاکستان میں عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کریں۔ ملک کے ریاستی ادارے دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کے سر فخر سے بلند ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: سیاسی جماعتوں کی جنگ جمہوریت اور ملک کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ان حالات میں قانون کی بالادستی کے لیے سیاسی حکمرانوں کو ملکی مفاد پر مشتمل پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .