۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: فلسطین میں مظالم کے خلاف یو این او اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل تلاش کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: دنیا میں ڈھائے جانے والے مظالم جس سے عالم اسلام میں مشکلات کا سبب بن رہے ہیں اور عوام پریشان در پریشان نظر آتی ہے ہر شخص کی نظریں عالمی اداروں پر ہیں ان حالات میں اداروں کو عوامی مشکلات کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا: حالیہ فلسطینی مظلوم عوام پر حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے اور عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ ہمیں مل کر دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی تاکہ عوام سے بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: تمام مذاہب کے رہنما دنیا میں جاری جارحیت کے حل کے لئے چاہے وہ فلسطین میں ہو یا یمن، عراق، بحرین، کشمیر یا افغانستان میں ہو، اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔

انہوں اس ہفتے میں ولادت باسعادت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر شہزادی (س) کی سیرت کو خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا: آج دنیا میں خواتین کے حقوق کی پامالی اس وجہ سے ہے کیونکہ وہ کردار زینبی اور علم زینبی سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: خواتین چاہے وہ ماں ہو یا بہن، بیٹی ہو یا بیوی، تمام خواتین کے حقوق شہزادی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں پوشیدہ ہیں۔ آج معاشرے میں بی بی کے علم اور کردار کو روشناس کرانا دور حاضر کی اشد ضرورت ہے تاکہ حق و باطل ظالم و مظلوم کہ پہچان ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .