۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
یمن روز شہدا

حوزہ/ یمن کے شمال میں واقع شہر صعدہ میں دسیوں ہزار لوگ یوم شہدا کے موقع پر سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی یمن کے شہر صعدہ میں دسیوں ہزار لوگ منگل کو سڑکوں پر اتر آئے اور یوم شہدا کے موقع پر زبردست مظاہرہ کیا۔

صعدہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اس تقریب کے شرکاء نے سعودی اتحاد اور امریکی حکومت کے خلاف "شہیدوں کے خون سے وفاداری" کے نعرے لگائے۔

انہوں نے شہید یمنی رہنماؤں اور شخصیات کی بڑی بڑی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے اور دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔

اس مارچ میں شہداء کی شان میں اشعار اور قصیدے پڑھے گئے اور حاضرین نے یمن کی مکمل فتح تک اپنے شہید قائدین کے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔

ہر سال اسی وقت، یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ (صنعا میں مقیم) کے زیر کنٹرول تمام شہروں میں "یوم شہدا" کی یاد میں بڑے پیمانے پر تقریبات اور مارچ ہوتے ہیں اور یمن کی بہت سی تنظیمیں اور ادارے خصوصی پروگرام انعقاد کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .