۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نوزاد یمنی

حوزہ/ اقوام متحدہ نے پیر کو بتایا کہ یمن کی آٹھ سالہ خانہ جنگی میں 11,000 سے زیادہ بچے ہلاک یا معذور ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے پیر کو بتایا کہ یمن کی آٹھ سالہ خانہ جنگی میں 11,000 سے زیادہ بچے ہلاک یا معذور ہو چکے ہیں، بچوں کے ادارے یونیسیف نے بتایا کہ دنیا کے بدترین انسانی بحران کے متاثرین کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ ہزاروں بچے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، اور ہزاروں بچوں کو جان لیوا بیماری یا بھوک سے موت کا خطرہ ہے۔

یونیسیف نے کہا کہ تقریباً 22 لاکھ یمنی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں سے ایک چوتھائی کی عمر پانچ سال سے کم ہے، اور زیادہ تر کو ہیضہ، خسرہ اور دیگر بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہے۔

جنگ کے نتیجے میں پینے کے غیر محفوظ پانی، بیماریوں کے پھیلنے، بھوک اور دیگر اثرات کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایجنسی کے تازہ ترین اعداد و شمار مارچ 2015 سے ستمبر 2022 کے درمیان 3,774 بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .