۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
یمن

حوزہ/ یمن نے اپنی دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی جنگ ایک فیصلہ کن جنگ ہوگی اور ہم اس جنگ میں دشمنوں کو تباہ کر دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی حکام نے خبردار کیا کہ وہ اگلی جنگ میں یمن کے دشمنوں کو تباہ کر دیں گے، اطلاع کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العتیفی اور یمن کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف عبدالکریم الغماری نے یمن کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یمن پر حملہ کرنے والے اتحادی اور سامراجی ممالک یمن کی طرف سے پیش کردہ امن و صلح کے پیغام پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، اگر دشمن اس بہتریں موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتے اور جنگ کو ہوا دینے کی کوشش جاری رکھتے ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یمن ان کے لیے دلدل ثابت ہو گا اور اگلی جنگ حملہ آوروں کو خشکی، سمندر اور فضائی حملوں سے جلا کر راکھ کر دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .