۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انصار اللہ یمن

حوزہ/ انصار اللہ یمن کے ایک رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خطے میں امریکہ کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے، اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج مقبوضہ علاقوں سے تیل کی برآمد کی اجازت نہیں دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صنعا میں یمنی قومی وفد کے رکن عبد الملک العجری نے تاکید کی کہ یمن کی مسلح افواج کے خلاف مغربی ممالک کے بیانات کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ مغربی ممالک یمن میں طبی سامان اور آلات کے داخلے کو روک رہے ہیں جس کی جنگوں کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

ان کے بقول، اقوام متحدہ بھی امن کے حصول میں اپنی حقیقی تاثیر کھو چکی ہے اور تنازعات کی سرپرستی کرنے والے آلات کا حصہ بن چکی ہے،العجری نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج نے بحری جہازوں کو یمنی مقبوضہ بندرگاہوں کے قریب آنے کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ حقوق کے معاملے پر معاہدہ ہونے تک تیل کی برآمدات روکنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اپنی سرخ لکیروں کا اعلان کر دیا ہے، وہ وقت گزر گیا جب امریکہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک نے خطے اور دنیا میں سرخ لکیریں قائم کیں،انصار اللہ کے رکن نے تاکید کی کہ خطے میں اب امریکہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہماری قوم اور خطے کے ممالک کے پاس سرخ لکیریں ہیں، یمن کے معاملے میں تیل سرخ لکیر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .