۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شمخانی

حوزہ/ہم توقع کرتے ہیں کہ عراقی حکومت سلامتی کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کو مستقل طور پر روکنے میں تعاون کرے گی جو دونوں ممالک کے مفادات کو نشانہ بناتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا جسمیں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے عراق کے وزیر اعظم کے سامنے بات رکھی کہ، خطے کو عدم تحفظ اور دہشت گردی کے بحران سے نکالنے کا حتمی حل غیر ملکی افواج کی موجودگی اور مداخلت کے بغیر خطے کے تمام ممالک کا آپسی تعاون اور اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا،ہم توقع کرتے ہیں کہ عراقی حکومت سلامتی کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کو مستقل طور پر روکنے میں تعاون کرے گی جو دونوں ممالک کے مفادات کو نشانہ بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا،اس سلسلے میں دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں اور مشترکہ اقدامات سے پیش آنے والے معاملے کی روک تھام کے عمل میں تیزی آسکتی ہے اور اس طرح کی شیطانی حرکتوں کی تکرار کو روکنے میں ایک دوسرے کی مدد کی جاسکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .