حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ الحدیدہ کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون MQ-9 کو تباہ کر دیا ہے۔
یحییٰ سریع کے مطابق، یہ امریکی ڈرون یمنی فضائی حدود میں دشمنانہ مشن انجام دے رہا تھا، جسے یمنی فضائی دفاع نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں دوسرا اور مجموعی طور پر سترہواں امریکی ڈرون ہے جو چند مہینوں کے دوران گرایا گیا ہے۔"
ترجمان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے غزہ کی حمایت کے تسلسل پر زور دیا اور اسرائیلی جارحیت و محاصرے کے مکمل خاتمے تک مزاحمت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
قبل ازیں، منگل کے روز یمنی مسلح افواج نے ایک اور امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرایا تھا، جو تقریباً 30 ملین ڈالر مالیت کا ایک جدید ترین فوجی طیارہ تھا۔ یہ ڈرون یمنی ساختہ میزائلوں کی مدد سے تباہ کیا گیا، جس نے یمن کی دفاعی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت فراہم کیا۔
آپ کا تبصرہ