جمعرات 3 اپریل 2025 - 16:38
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر یمن کا کامیاب حملہ

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان، یحییٰ سریع نے آج اعلان کیا کہ یمنی فورسز نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ٹرومین" اور اس کے جنگی بحری جہازوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دی، جس کے دوران فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان، یحییٰ سریع نے آج اعلان کیا کہ یمنی فورسز نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ٹرومین" اور اس کے جنگی بحری جہازوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دی، جس کے دوران فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔

یحییٰ سریع نے مزید کہا: "ہم نے ایک آپریشن انجام دیا، جس کے دوران ہم امریکی طیارہ بردار بحری جہاز 'ہیری ٹرومین' اور اس کے جنگی بحری جہازوں سے مسلسل مقابلہ کرتے رہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ جھڑپیں بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں اور یہ آپریشن اپنے مقاصد میں کامیاب رہا۔

یحییٰ سریع کے مطابق، یہ کارروائی یمن کے خلاف حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں انجام دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن اپنی دفاعی اور جوابی کارروائیاں جاری رکھے گا، تاکہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha