حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی علی الصبح یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور صوبہ إب کے مختلف علاقوں پر حملے کیے۔
یمنی نیوز چینل المسیرہ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ إب کے بعدان ضلع میں جبل الشماحی کے علاقے کو نشانہ بنایا، جہاں مواصلاتی نیٹ ورک پر چار مرتبہ حملے کیے گئے۔
کچھ دیر بعد المسیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ صنعاء بھی امریکی جارحیت کا نشانہ بنی، جہاں کم از کم 10 دھماکے سنے گئے۔
واضح رہے کہ 15 مارچ سے امریکی حکومت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر، صہیونی حکومت سے منسلک جہازوں کی حمایت میں یمن پر فضائی حملے تیز کر چکی ہے۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ محض ایک بہانہ ہے، درحقیقت ان کے حملے رہائشی عمارتوں اور غیر فوجی علاقوں پر ہو رہے ہیں، جس میں عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ