حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کےپیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم والعن اعدائھم من الانس والجن من الاولین والآخرین۔
سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ تقبل اللہ صیامکم ودعاءکم وتلاوۃ القرآن وایتاء الصدقات فی شھر رمضان المبارک۔
اس دفعہ عید الفطر مصائب کی داستان لے کر آئی ہے۔ ارض مقدس خون خون ہے۔ غزہ، لبنان، یمن، شام میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ پورا عالم انسانیت اس ظلم پرخاموش تماشائی ہےاور مسلمان حکمران اپنی اسلامی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے ۔اس پر ہرمسلمان کا دل افسردہ ہے اورہماراپیاراوطن پاکستان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ روزانہ پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لئے شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔
آئیے مل کر اللہ سے دعاء کریں کہ "یا رب العالمین بحق محمد وآل محمد علیہم السلام ظالموں کے خاتمے کے ایام جلد لے آ، مظلوموں کی غیب سے مدد فرما، مجاہدوں کوہر محاذپر فتح ونصرت عطا فرما"۔
ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ظالموں کے ظلم کی ہر سطح پر تشہیر کریں۔ مظلوموں پر ہونے والے مظالم کو ہر جگہ بیان کریں، مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں، ظالموں اور دہشت گردوں کی پہچان کروائیں۔مظلوموں کی مدد بنیں اور ظالموں کے ڈشمن بنیں، عید کے دن پاکستان میں شہداء دفاع وطن وقیام امن کے لواحقین کے گھروں میں جاکر اظہار ہمدردی کے ساتھ انہیں پیغام دیں کہ آپ پوری قوم کے محسن ہیں۔
اس دن اپنے کمزور اورمحروم رشتہ داروں ۔یتیموں ۔ہمسایوں اور بے سہارا لوگوں کو ضرور یاد رکھیں۔
اللھم العن اعداء دینک وعجل لولیک المھدی الفرج والعافیت والنصر والتائید واجعلنا من انصارہ واعوانہ بفضلک وکرمک یا رب العالمین بحق محمد وآل محمد علیہم السلام۔
طالب دعا: سید افتخار حسین نقوی 30 مارچ 2025 / 29 ماہ مبارک رمضان 1446ہجری/ جامعہ امام خمینی (رہ) ماڑی انڈس میانوالی
آپ کا تبصرہ