جمعرات 27 مارچ 2025 - 09:00
مراجع تقلید کی جانب سے رمضان 1446ھ کی زکوۃ فطرہ کی رقم کا اعلان

حوزہ / مراجع عظام تقلید نے رمضان 1446ھ کے فطرے کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مراجع عظام تقلید نے رمضان 1446ھ کے فطرے کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ جو کہ ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے:

دفتر مقام معظم رہبری:

مکلف پر لازم ہے کہ وہ اپنے اور اپنے زیرِ کفالت افراد کے لیے ہر شخص کے بدلے ایک صاع (تقریباً تین کلو) گندم، جو، کھجور، کشمش، چاول، مکئی یا دیگر عام طعام فقیر کو دے، یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت ادا کرے، جو کافی ہوگی۔

دریں اثنا، اس سال (1446ھ) زکوۃ الفطر کی رقم کا اعلان گندم کی قیمت کی بنیاد پر ایران میں رہنے والے ہر فرد کے لیے کم از کم "75 ہزار تومان" مقرر کی گئی ہے۔

دفتر آیت اللہ سیستانی:

زکات فطرہ کی مقدار ہر فرد کے لیے تین کلو عام غذائی اجناس ہیں، جس کی قیمت درج ذیل مقرر کی گئی ہے:

- آٹے کے بدلے: 100,000 تومان

- ایرانی چاول کے بدلے: 500,000 تومان

- غیر ایرانی چاول کے بدلے: 200,000 تومان

دفتر آیت اللہ وحید خراسانی:

ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ ایک صاع (تقریباً تین کلو) عام طعام (گندم، چاول وغیرہ) زکوۃِ فطرہ کے عنوان سے فقیر کو دے یا مقامی قیمت کے مطابق اس کی رقم ادا کرے۔

اس سال (1446ھ) زکوۃ الفطر کی رقم کا اعلان گندم کی قیمت کی بنیاد پر ایران میں رہنے والے ہر فرد کے لیے کم از کم "85 ہزار تومان" مقرر کی گئی ہے۔

دفتر آیت اللہ شبیری زنجانی:

مکلف کو چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے لیے ہر شخص کے بدلے ایک صاع (تقریباً 3 کلو 600گرام گندم کے حساب سے) عام غذائی اجناس یا اس کی قیمت فطرے کے طور پر ادا کرے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ مختلف شہروں میں گندم اور چاول کی قیمتوں میں قدرے فرق ہو سکتا ہے لہذا مومنین اپنی رہائش کی جگہ پر قیمتوں کی بنیاد پر مذکورہ بالا رقم کے مساوی کا حساب لگا سکتے ہیں اور ادا کر سکتے ہیں۔

دفتر آیت اللہ مکارم شیرازی:

- گندم کے بدلے فطرہ: 80,000 تومان (800,000 ریال)

- چاول کے بدلے فطرہ: 300,000 تومان (3,000,000 ریال)

واضح رہے کہ آیت اللہ مکارم شیرازی کی توضیح المسائل کے مسئلہ 1692 کے مطابق عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے ان تمام لوگوں پر صدقہ فطر واجب ہے جو عاقل، بالغ اور غنی ہوں۔

مزید برآں، آیت اللہ مکارم کے فتویٰ کے مطابق اگر کوئی صرف عید الفطر کی رات افطار میں کسی کے ہاں مہمان ہو تو وہ اپنا فطرہ ادا کرنے کا خود ذمہ دار ہو گا۔

دفتر آیت اللہ نوری ہمدانی:

- گندم کے بدلے فطرہ: 80,000 تومان

- ایرانی چاول کے بدلے: 450,000 تومان

- غیر ایرانی چاول کے بدلے: 200,000 تومان

اگر کسی علاقے میں قیمتیں مختلف ہیں تو اسے وہاں کے مقامی نرخ کے مطابق فطرہ ادا کرنا چاہیے۔

دفتر آیت اللہ جوادی آملی:

مکلف کو چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے لیے ہر شخص کے بدلے ایک صاع (3 کلو گرام) گندم، چاول یا ان جیسی دوسری عام غذائی اجناس یا اس کی قیمت فطرے کے طور پر ادا کرے۔

- کفارہ غیر عمد: 20,000 تومان فی دن

- کفارہ عمد: 1,200,000 تومان فی دن

دفتر آیت اللہ مظاہری:

۱) زکات فطرہ:

وہ افراد جو فقیر نہیں ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے لیے تقریباً تین کلوگرام گندم، جو، کھجور، چاول یا دیگر عام طعام کسی مستحق کو دیں یا اس کی قیمت مقامی نرخ کے مطابق ادا کریں۔

امسال متعلقہ ماہرین کے مطابق:

- گندم کی قیمت 70,000 تا 80,000 تومان متوقع ہے۔

- دیگر غذائی اشیاء کی قیمتیں مختلف شہروں میں بدل سکتی ہیں لہٰذا مؤمنین اپنی مقامی قیمت کے مطابق فطرہ ادا کریں۔

۲) کفارہ:

- غیر عمدی روزہ توڑنے کا کفارہ: فی روزہ 750 گرام طعام یا اس کی قیمت۔

- عمدی روزہ توڑنے کا کفارہ: فی روزہ مذکورہ مقدار سے 60 گنا زیادہ مقدار میں طعام یا اس کی قیمت۔

- غیر عمدی کفارہ کی رقم: تقریباً 20,000 تومان فی روزہ متوقع ہے۔

۳) فطرے اور کفارے کی رقم کا استعمال:

- زکات فطرہ اور کفارہ کی رقم سے فقرا کی دیگر ضروریات (خوراکی و غیر خوراکی) پوری کرنا بھی جائز ہے۔

- فطرے اور کفارے کی رقم مستحقین کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنا بھی ممکن ہے اور ضروری نہیں کہ نقدی کی صورت میں دی جائے۔

۴) مہمانوں اور دیگر افراد کی زکات فطرہ:

- جو افراد شبِ عید فطر کسی کے مہمان ہوں یا جو کارکن، ملازمین اور فوجی اہلکار دورانِ ملازمت کھانا حاصل کرتے ہیں، ان کی زکات فطرہ خود ان کے ذمہ ہوگی۔

۵) زکات فطرہ کی ادائیگی کا وقت:

- جو شخص نمازِ عید فطر پڑھتا ہے، اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ نماز سے پہلے اپنا فطرہ ادا کرے۔

- جو نمازِ عید نہیں پڑھتا وہ ظہرِ عید تک فطرہ ادا کر سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha