۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 389918
21 اپریل 2023 - 16:51
زکات فطره

حوزہ| ماہ رمضان کے تمام ہونے پر زکات فطرہ ہے جس کے کچھ احکام بیان کیے جاتے ہیں جن کا جاننا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

احکام زکاتِ فطره

1- ہر وہ مسلمان جو عاقل اور بالغ ہے عیدالفطر کا چاند دیکھتا ہے اور وہ فقیر نہ ہو تو واجب ہے اپنا اور ہر وہ شخص جو اسکی سرپرستی میں ہیں ان کا فطرہ نکالے؛
یعنی ہر آدمی کے لیے تین کلو گندم ہم کھجور اور یا چاول یا ان کے پیسے کسی مستحق ادا کرے ۔۔۔

2- جو آدمی فقیر نہیں ہے لیکن فطرہ نکالتے وقت اسکا ہاتھ خالی ہے تو وہ کسی سے قرض لے کر کسی فقیر کو فطرہ دے۔

3- انسان کے لئے ضروری ہے (اپنے علاوه وہ افراد جن کی کفالت کرتا ہے) اور ان افراد کا فطرہ بھی نکالے جو عید کی رات کو اس کے ہاں مہمان آتے ہیں(اختلافی مسئلہ ہے)

4- ایسے مہمان کا فطرہ جو سورج غروب ہونے کے بعد کسی کے گھر آتا ہے تو اس کا فطرہ صاحب گھر (میزبان) کیلئے نکالنا واجب نہیں ہے ۔

5- ہر وہ شخص جو اپنا اور اپنے گھر والوں کے لئے خرچہ ادا نہیں کرسکتا اس پر فطرہ واجب نہیں ہے۔

6- وہ بچہ جو چاند دیکھتے وقت پیدا ہوا ہے اس کا فطرہ نکالنا واجب نہیں ہے۔البتہ چاند دیکھنے سے پہلے اگر بچہ متولد ہوا ہے تو اس کا فطرہ نکالنا اس کے والدین پر واجب ہوگا۔

7- فطرہ بھی زکوۃ کے انہیں آٹھ موارد میں استعمال ہوگا جو زکوۃ کے لیے ذکر کیے گئے ہیں۔ لیکن اس میں احتیاط یہ ہے کہ اگر کوئی شیعہ فقیر ہو تو اس کو دیا جائے۔

8- وہ افراد جو کسی دوسرے شخص کی سرپرستی میں ہیں ان پر اپنا فطرہ نکالنا واجب نہیں ہے حتی کہ جس کی سرپرستی میں ہیں وہ ان کا فطرہ نہیں بھی نکالے تب بھی ان پر واجب نہیں ہو گا۔

9- وہ آدمی جو فطرہ نکال رہا ہے اگر سید نہیں ہے تو وہ سادات کو اپنا فطرہ نہیں دے سکتا حتی کہ اس کی سرپرستی میں سادات بھی کیوں نہ ہوں۔

10- فطرہ کو حلال مال سے نکالنا واجب ہے حرام مال جیسے چوری کا مال ،غصبی یا دیگر حرام ذرائع سے حاصل شدہ مال سے فطرہ نہیں نکالا جا سکتا۔

11- جو آدمی فطرے کو حرام کاموں میں استفادہ کرتا ہے اس کو فطرہ نہیں دے سکتے۔

12  ایک فقیر کو پورے سال کے خرچ سے زیادہ نہیں دے سکتے اور ایک آدمی کے فطرے سے کم بھی نہیں دے سکتے یعنی ایک آدمی کا پورا فطرہ دینا چاہئے۔

13- اگر ایک شخص نے عید الفطر سے پہلے کسی فقیر کو قرض دیا ہے تو عید کے دن اس کو فطرے کے عنوان سے حساب کر سکتا ہے اور فقیر سے پیسے واپس نہیں لے۔

14- جو شخص نماز عید فطر ادا کرتا ہے(بنابر احتیاط) فطرے کو نماز عید فطر سے پہلے ادا کرے اگر نماز عید الفطر نہیں پڑھتا تو ظهر تک عید فطر کی نماز کو تأخیر کر سکتا ہے۔

15- اگر فطرے کو پہلے نکال کر علیحدہ کر دیا ہے تو اس سے وہ نہیں اٹھا سکتا اور اس کی جگہ اور دوسرا مال نہیں رکھ سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .