۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے فطرہ 1445ھ کے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں فقہ جعفریہ کے مطابق 400 روپے فی کس فطرہ مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے فطرہ 1445ھ کے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد 400 روپے فی نفر اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے افراد 1050روپے فی کس فطرہ ادا کریں گے۔

فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔

عید کا چاند دیکھنے سے پہلے بھی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دے سکتے ہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں گے۔ جس کی اوسط قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں جو کہ اوسط قیمت تقریباً 1050روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔

فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دے سکتے ہیں اور پھر عید کا چاند دیکھ کر اس کا حساب کر سکتے ہیں تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کے لئے سامان خرید سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .