۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ سید ساجد نقوی، زکوۃ فطرہ

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ہر شخص پر فطرہ واجب ہے جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ و عاقل ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے زکوٰة فطرہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شریعت کے مطابق ہر اس شخص پر فطرہ واجب ہے جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ،عاقل، اپنے حواس قائم رکھتاہواور فقیر نہ ہو۔

ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں اُن غذاؤں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہو تی ہوں مثلاًگندم، جو، چاول، مکئی، کھجور، کشمش وغیرہ تین کلو فی کس ادا کرے یااس کی عمومی رائج قیمت مستحق شخص کو دے۔

عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے اس مہمان کا فطرہ جو صاحب خانہ کی رضایت سے آئے اور نان خور شمار ہو تو اس صورت میں صاحب خانہ پر اس مہمان کا فطرہ واجب ہو گا جبکہ غروب آفتاب کے بعد آنے والے مہمان کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب نہیں ہے ۔کسی کو افطار کرانے پر اُس کا فطرہ واجب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا: زکوٰة فطرہ لینے کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جو زکوٰة لینے کا مستحق ہو، جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی ذریعہ آمدن بھی نہ ہو جس کے ذریعہ وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ۔

البتہ یاد رہے کہ فطرہ دینے کیلئے ترجیح اپنے غریب ترین رشتہ دار یااپنے شہر والوں کو دی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .