اتوار 30 مارچ 2025 - 15:13
فطرہ، ضرورت مندوں کے مسائل کا حل ہے: امام جمعہ مرند

حوزہ/ امام جمعہ مرند حجت الاسلام نعمت زادہ نے زکات کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ فطرہ نہ صرف غربت کے خاتمے میں مؤثر ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ مرند حجت الاسلام نعمت زادہ نے فطرہ کے منظم اور مؤثر جمع آوری کے حوالے سے منعقد زکات کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ فطرہ نہ صرف غربت کے خاتمے میں مؤثر ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیتی ہے۔

اجلاس کے آغاز میں امداد کمیٹی کے نمائندوں نے فطرہ کی وصولی اور ضرورت مندوں کی ضروریات پر رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر حجت الاسلام نعمت زادہ نے عید فطر اور عید نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے فطرہ جمع کرنے والوں کی کوششوں کو سراہا اور کمزور طبقات تک بروقت امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ فطرہ ایک ایسا فریضہ ہے جو اسلامی معاشرے میں سماجی انصاف اور مساوات کے فروغ کا ذریعہ ہے، اس لیے اس کے منظم اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکا نے فطرہ کی بہتر وصولی اور تقسیم کے لیے مزید تعاون اور مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha